ETV Bharat / international

امریکہ: دو ہفتوں میں 97،078 بچے کورونا مثبت - کورونا سے بچے زیادہ متاثر نہیں ہوئے

امریکہ میں وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے 3،38،000 سے زیادہ بچےکووڈ-19 مثبت پائے گئے۔

امریکہ: دو ہفتوں میں 97،078 بچے کورونا مثبت

author img

By

Published : Aug 11, 2020, 9:23 PM IST

امریکن اکیڈمی برائے پیڈیاٹرکس اور چلڈرن ہسپتال ایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 16 سے 30 جولائی تک بچوں میں 97،078 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے 338،000 سے زیادہ بچےکووڈ-19 مثبت پائے گئے۔

امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹریکس اور چلڈرن ہسپتال ایسوسی ایشن کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، جولائی کے آخری دو ہفتوں میں امریکہ بھر میں 97،000 سے زیادہ بچے کووڈ -19 مثبت پائے گئے۔

سنہوا کی خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق ، پیر کو جاری ہونے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 16 سے 30 جولائی تک بچوں میں 97،078 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچوں کے 3 فیصد سے 11.3 فیصد کے درمیان ٹیسٹ کیے گئے، اور 3.6 فیصد سے 18.4 فیصد کے درمیان کورونا مثبت پائے گئے۔

اس کے علاوہ ، ہسپتال میں داخل ہونے والے بچوں کا فیصد 0.6 فیصد سے 3.7 فیصد رہا۔ اور بچوں کے کورونا وبا سے اموات میں صفر سے 0.8 فیصدرہا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے"اس وقت، یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بچوں میں کورونا وائرس کی شدید بیماری شاذ و نادر ہی ہے۔ تاہم، حکومت کو عمر کے حساب سے کووڈ-19 کے معاملات، جانچ، اسپتال میں داخل ہونے اور اموات سے متعلق تفصیلی رپورٹ فراہم کرنے کا کام جاری رکھنا چاہئے، تاکہ بچوں پر اس کے ہونے والے اثرات کا پتہ لگایا جاسکے۔ اور اس سلسلے میں مواد جمع کرنے اور نگرانی کا کام جاری رہ سکتا ہے" ۔

یہ بھی پڑھیں:روس کورونا ویکسن تیار کرنے والا پہلا ملک بن گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.