ETV Bharat / international

پورٹ لینڈ میں مظاہرے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک - فائرنگ کے دوران ہلاک

جب سے یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ پورٹ لینڈ میں شورش مچ گئی ہے تو افسران مظاہرے کرنے والوں کو روک رہے ہیں اور لوگوں کو حراست میں لے رہے ہیں۔

one killed in shooting during protests in portland in us
پورٹ لینڈ میں مظاہرے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 8:48 AM IST

امریکی ریاست اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں پرتشدد جھڑپوں کے دوران گزشتہ شب ایک شخص فائرنگ کے دوران ہلاک ہوگیا۔ تاحال فائرنگ کے دوران ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

حکام فائرنگ کے واقعے کا واقعہ دیکھنے والے ہر شخص سے تفتیش کر رہے ہیں اور ضروری معلومات اکٹھا کر رہے ہیں۔

جب سے یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ پورٹ لینڈ میں شورش مچ گئی ہے تو افسران مظاہرے کرنے والوں کو روک رہے ہیں اور لوگوں کو حراست میں لے رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اس مسئلے کا الزام لگاتے ہوئے ڈیموکریٹک نامزد امیدوار جو بائیڈن نے ہر طرف سے 'بلا اشتعال تشدد' کی مذمت کی ہے۔

one killed in shooting during protests in portland in us
پورٹ لینڈ میں مظاہرے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'پورٹ لینڈ میں راتوں رات مہلک تشدد ناقابلِ قبول ہے۔ عظیم امریکی شہر کی گلیوں میں فائرنگ ناقابلِ برداشت ہے۔ میں کسی کے ذریعہ ہر طرح کے تشدد کی مذمت کرتا ہوں، خواہ وہ بائیں بازو سے ہو یا دائیں بازو سے وابستہ اور میں ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ بھی اس کی مخالفت کریں'۔

دریں اثنا ٹرمپ نے پورٹ لینڈ کے ڈیموکریٹ میئر پر اس سلسلے میں الزام لگایا۔

ٹرمپ نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'پورٹ لینڈ کے لوگ دوسرے بڑے شہروں اور ہمارے عظیم ملک کے دیگر شہروں کی طرح امن و امان چاہتے ہیں۔ جرم کہیں بھی اور کبھی بھی قابلِ قبول نہیں ہے'۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 'پورٹ لینڈ کے ڈیموکریٹ میئر نے اپنے دور میں اپنے شہر کی تباہی دیکھی ہے۔ وہ اس کو روکنے میں ناکام رہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.