نیویارک سے ڈیموکریٹ کی رکن الیگزنڈریا اوکاسیو نے محض 30 سکنڈز کے دوران پارلیمنٹ میں شاندار انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
الیگزنڈریا کو اپنی بات رکھنے کے لیے 30 سکنڈز دیے گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے ریپبلیکن کے اراکین پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے ان کے اُس الزام کا جواب دیا، جس میں ریپبلیکن کے ارکان ڈیموکریٹ پر اضافی فنڈ کو اپنے چھوٹے تجارت کے مصارف میں استعمال کرنے کی بات کہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 'برونکس اور کوئینز نیو یارک کے میرے حلقوں کی جانب سے کہنا چاہتی ہوں کہ یہ نیویارک کا 14 ہواں کانگریشنل ضلع ہے، جہاں امریکہ کے تمام اضلاع کے مقابلے سب سے زیادہ کورونا متاثرین ہیں۔
لوگ روزانہ اپنے خاندان کو کھو رہے ہیں اور لوگوں کو پکار رہے ہیں۔ اس لیے ریپبلیکن کا یہ کہنا کہ وہ مالی بل کے ذریعہ ضروریات کی تکمیل کر رہے ہیں، یہ کسی مذاق سے کم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریپبلیکن کی جانب سے محض کچھ رویستوراں مثلا 'روتھس کرس اسٹیک ہاؤس' اور 'شیک شیک' کو اس بل کے ذریعہ مدد مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'ہمیں اسپتالوں کو فنڈ دینے اور ٹیسٹنگ کے فنڈ کے لئے لڑنا ہے۔ اور ہم اس بل میں جس کے لئے لڑ رہے ہیں یہ غیر سنجیدہ ہے'۔
الیگزنڈریا نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 'اگر آپ کو کرنا ہے تو آپ کو قانون بنانا چاہیے تاکہ کرایہ دینے کے عمل کو ایک مئی تک موخر کیا جا سکے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم اپنے حلقےکے لئے کرایہ اور رہن سے متعلق امداد کو بھی شامل کریں'۔
الیگزینڈریا اوکاسیو کا تعلق نیویارک سے ہے۔ 31 سالہ الیگزینڈریا سنہ 2017ء تک بار میں ویٹریس تھیں۔ بعد ازاں وہ ڈیموکریٹ پارٹی کا ٹکٹ لے کر کانگریس کا الیکشن جیت گئیں۔
پرائمری الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر انہوں نے یہ ٹکٹ حاصل کیا تھا۔