سابق امریکی صدر بارک اوبامہ نے کہا ہے کہ افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے احتجاج کے لئے ان کی بیٹیوں نے گذشتہ سال بلیک لائیوس میٹر (بی ایل ایم) کے مظاہرے میں حصہ لیا تھا اور ان کی اخلاقی اقدار کے بارے میں انہیں کوئی فکر نہیں ہے۔
اوبامہ نے یہ باتیں سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہیں۔
پیر کو نشر کیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ "میں ہمیشہ ان کی حفاظت کی فکر کرتا ہوں اور یہ باپ ہونے کے ناطے فطری ہے لیکن ملک کو بہتر بنانے کے لئے ان کے کردار میں کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے، اس بات سے پریشان نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ "میں اس بارے میں بھی بہت اسٹریٹجک ہونے لگا ہوں کہ نظام کو جیسے جوڑا جائے اور اس میں تبدیلی لائی جائے ۔ میں صرف آواز اٹھانے میں دلچسپی نہیں رکھتا ہوں ، بلکہ میں کیا کرتا ہوں اس میں دلچسپی رکھتا ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال 25 مئی کو مینیاپولس پولیس تحویل میں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد ، امریکہ اور دنیا کے دیگر بہت سے ممالک میں پولیس کی بربریت ، معاشرتی ناانصافی اور نسل پرستی کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔
(یو این آئی)