ETV Bharat / international

شمالی کوریا کا طویل دوری تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ - بیلسٹک میزائلوں پر کم تنقید

شمالی کوریا کے کروز میزائل کے مقابلے میں بیلسٹک میزائلوں پر کم تنقید ہوتی ہے کیونکہ ان پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت پابندی عائد نہیں ہے۔

North Korea tests long range cruise missile

author img

By

Published : Sep 13, 2021, 7:04 PM IST

شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس کے بارے میں تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میزائل ایمٹی صلاحیت کا حامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا ’سی این اے‘ کا حوالہ دے کر کہا کہ میزائل ’انتہائی اہمیت کا ایک اسٹریٹجک ہتھیار‘ ہے اور 1500 کلومیڑ فاصلے تک مار کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میزائل دشمن کی حدود میں داخل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے‘، شمالی کوریا نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو میزائل کا تجربہ کیا۔

شمالی کوریا کے کروز میزائل کے مقابلے میں بیلسٹک میزائلوں پر کم تنقید ہوتی ہے کیونکہ ان پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت پابندی عائد نہیں ہے۔ امریکہ میں قائم کارنیگی انڈومنٹ برائے بین الاقوامی پیس کے سینئر فیلو انکت پانڈا نے کہا کہ شمالی کوریا میں یہ پہلا کروز میزائل ہوگا جسے واضح طور پر 'اسٹریٹجک' کردار کے لیے بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ ایٹمی صلاحیت رکھنے والے نظام کے لیے ہے‘۔

یہ واضح نہیں ہے کہ شمالی کوریا نے جوہری میزائل بنانے کے لیے درکار ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کر لی ہے، جو کروز میزائل پر لے جانے کے لیے کافی ہے لیکن شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے رواں برس کے شروع میں کہا تھا کہ چھوٹے بم تیار کرنا ایک اولین مقصد ہے۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق شمالی اور جنوبی کوریا اسلحے کی تیز دوڑ میں مبتلا ہیں جس کے بارے میں تجزیہ کاروں کو خدشہ ہے کہ خطے کو طاقتور نئے میزائلوں سے بھر دیا جائے گا۔ جنوبی کوریا کی فوج نے یہ نہیں بتایا کہ آیا اس نے شمالی کوریا کے تازہ ترین تجربات کا پتہ لگایا ہے لیکن اس نے کہا کہ وہ امریکہ کے تعاون سے ایک تفصیلی تجزیہ کر رہا ہے۔

امریکی فوج کی انڈو پیسفک کمانڈ (انڈوپاکوم) نے کہا کہ وہ ان رپورٹس سے آگاہ ہے اور اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ رابطہ کر رہا ہے۔

انڈوپاکوم نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کا اقدام فوجی پروگرام کی ترقی اور پڑوسیوں اور بین الاقوامی برادری کو لاحق خطرات کا باعث بنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی فوجی کمانڈرس کے ساتھ میٹنگ

جیمز مارٹن سینٹر فار نان پیلیفریشن اسٹڈیز کے میزائل محقق جیفری لیوس نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ رینج زمینی حملہ کروز میزائل بیلسٹک میزائلوں سے کم خطرہ نہیں اور یہ شمالی کوریا کے لیے غیرمعمولی صلاحیت ہیں۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ یہ ایک اور نظام ہے جو میزائل ڈیفنس ریڈار کو بھی دھوکا دے سکتا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.