شمالی کوریا امریکہ اور جنوبی کوریا پر دباؤ ڈالنے کے لیے مسلسل میزائل تجربات کر رہا ہے۔ شمالی کوریا نے اپنے حالیہ ہتھیاروں کے تجربے کے تسلسل میں ایک بیلسٹک میزائل سمندر میں داغا۔
جنوبی کوریا اور جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک نامعلوم میزائل جاپان کے ساحل سے سمندر میں داغا ہے۔ یہ اس وقت ہوا ہے جب جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ کے انٹیلی جنس سربراہ شمالی کوریا کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا: فوجی پریڈ میں بیلسٹک میزائل کی نمائش
یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کس قسم کا بیلسٹک میزائل ہے یا کتنی دور تک مار کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ستمبر میں تقریباً چھ ماہ کے بعد شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل تجربات شروع کیے تھے۔