ETV Bharat / international

شمالی کوریا کے میزائل لانچ سے فوری کوئی خطرہ نہیں: امریکہ - etv bharat urdu

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف (جے سی ایس) نے بتایا کہ شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر میں ایک نامعلوم پروجیکٹائل داغا ہے۔

شمالی کوریا کے میزائل لانچ سے فوری کوئی خطرہ نہیں: امریکہ

author img

By

Published : Sep 28, 2021, 6:50 PM IST

امریکہ نے منگل کے روز کہا کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے سے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔

امریکی فوج نے کہا کہ ’’کوریا اور جاپان کے دفاع کے لیے امریکہ کا عزم غیر متزلزل ہے‘‘۔

قبل ازیں جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف (جے سی ایس) نے بتایا کہ شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر میں ایک نامعلوم پروجیکٹائل داغا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا: فوجی پریڈ میں بیلسٹک میزائل کی نمائش

دریں اثناء جاپانی وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے پروجیکٹائل ممکنہ طور پر ایک بیلسٹک میزائل تھا۔ کیوڈو نیوز ایجنسی نے بتایا کہ پروجیکٹائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر سمندر میں گرا۔

یو این آئی/اسپوتنک۔ شا پ۔ 1252

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.