ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت سینٹو ڈومنگو میں ایک پرائیویٹ طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ (private plane crashed during an emergency landing in Santo Domingo) ہو گیا جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہو گئے۔
ہیلیڈوسا ایوی ایشن گروپ (Helidosa Aviation Group) کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو سینٹو ڈومنگو کے قریب پنٹا کوسیڈو میں لاس امریکاز کے ہوائی اڈے پر ایک نجی جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے سات مسافر اور دو عملہ ہلاک ہو گئے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں چھ غیر ملکی شہری اور ایک ڈومینیکن ریپبلک کا رہائشی تھا۔
سی این این نیوز چینل نے رپورٹ کیا کہ متاثرین میں پورٹو ریکن کے میوزک پروڈیوسر جوز اے ہرنینڈز، ان کی اہلیہ اور بچہ شامل ہیں۔
فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق طیارے نے فلوریڈا کے لیے لا ازابیلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری، لیکن اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی اور ٹیک آف کے صرف 15 منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امریکی طیارہ گر کر تباہ؟
کمپنی نے کہا "یہ ایک انتہائی افسوسناک حادثہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ سمجھداری سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے متحد ہو جائیں جو اس مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔" حادثے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
(یو این آئی)