ETV Bharat / international

بولیویا میں مظاہرے کے دوران نو افراد ہلاک - بولیویا میں نو افراد ہلاک

بولیویا کے كوچابامبا میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر نو ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو ئے ہیں۔

بولیویا میں مظاہرے
author img

By

Published : Nov 17, 2019, 12:48 PM IST

مقامی میڈیا نے انتظامی افسر کے حوالے سے بتایا کہ سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر نو ہو گئی ہے۔ مظاہرے کے دوران کئی افراد زخمی ہوئے ہیں، اس سے قبل ملنے والی رپورٹ کے مطابق پانچ لوگوں کے مرنے کی بات کہی گئی تھی۔

سکیورٹی فورسز نے سابق صدر ایوو مورالیز کے استعفیٰ کے بعد خود کو عبوری صدر کا اعلان کرنے والی جينن آنیز کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں پر آنسو گیس کے گولے داغے اور انہیں حراست میں لے لیا۔

پیزنا - 7 اخبار نے جمعہ کو بتایا تھا کہ مظاہرین کی موت گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی تاہم پولیس نے کہا ہے کہ اس نے مظاہرین پر گولیاں نہیں چلائیں بلکہ انہیں کھدیڑنے کے لئے صرف کیمیائی مادہ کا استعمال کیا۔ پولیس نے مظاہرین پر گولیاں چلانے کے لئے فوج کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

قابل غور ہے کہ بولیویا میں جاری احتجاج و مظاہرہ کے درمیان مسٹر مورالیز اور نائب صدر الوارو گارسیا لنیرا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیاتھا۔
وہ گذشتہ ہفتہ سے میکسیکو میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔
مورالیز کے انتخابات میں دوسری بار فاتح رہنے کے بعد 20 اکتوبر سے وہاں احتجاج و مظاہرہ ہو رہے ہیں۔ بولیویا کی اپوزیشن پارٹی نے انتخابی نتائج میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے اسے ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

Intro:Body:

Newsw

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.