ETV Bharat / international

مظاہرے کے پیش نظر نیورک میں رات کا کرفیو نافذ

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 9:39 AM IST

سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس تحویل میں ہوئی موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کی چھٹی رات امریکہ کے مختلف شہروں میں پر تشدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔

Night curfew
Night curfew

امریکہ کے نیو یارک شہرمیں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت کے خلاف احتجاج کر رہے لوگوں کو جمع نہیں ہونے دینے کے لیے پیر سے رات میں کرفیو کا حکم دے دیا گیا ہے۔ میئر بل ڈی بلاسيو اور ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریوکو اومو نے پیر کو مشترکہ طور پر اس کا اعلان کیا۔

کرفیو رات 11 بجے سے صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا۔
واضح ہو کہ جارج فلائیڈ کے خاندان کی جانب سے ہائر کیے جانے والے ڈاکٹرز میں سے ایک نیویارک شہر کے سابق میڈیکل ایگزامینر مائیکل بیڈن کا کہنا ہے کہ ’میرے خیال میں موت کی وجہ گردن پر دباؤ کی وجہ سے asphyxia یعنی دم گھٹنا ہے۔ جس نے دماغ کی طرف جانے والی آکسیجن کے راستے میں خلل ڈالا، اور کمر پر پڑنے والے دباؤ نے سانس لینے میں دقت پیدا کی۔‘

سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس تحویل میں ہوئی موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کی چھٹی رات امریکہ کے مختلف شہروں میں پر تشدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔

اس کی وجہ سے امریکہ کے تقریباً 40 شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا لیکن لوگوں نے بڑے پیمانے پر پابندیوں کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے ملک بھر میں تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.