امریکہ اور سلامتی کونسل کے رکن مغربی ممالک نے بیلاروس کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پولینڈ سے متصل اپنی سرحد پر مہاجرین کا بحران شدید تر بنانے کی کوشش میں ہے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلاروس کی روسی نواز حکومت یوروپی یونین کی مشرقی سرحدوں پر ایک نیا بحران پیدا کرنے کی کوشش میں ہے۔ تاہم روس نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- جرمنی میں کووڈ ٹیسٹ مفت میں کیا جا رہا ہے
- بحرین نے ہنگامی حالات میں کوویکسین کے استعمال کو منظوری دی
- متعدد سیاسی پارٹیوں کا کنگنا رناؤت سے پدم شری واپس لینے کا مطالبہ
وارسا حکومت نے بیلاروس سے متصل اپنی سرحدوں پر باڑیں لگادیں ہیں۔ تاہم وہاں جمع کم ازکم دو ہزار مہاجرین پولینڈ داخل ہونے کی کوشش میں ہیں۔
یو این آئی