ETV Bharat / international

امریکی سینیٹ کے نئے اراکین کو حلف دلایا گیا

امریکہ میں 117 ویں کانگریس کی تشکیل دی جارہی ہے، جس کے پیش نظر ایوان نمائندگان اور سینیٹ کےسیشن منعقد کئے گئے۔

امریکہ
امریکہ
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 11:18 AM IST

امریکی کانگریس کے ایوان بالا سینیٹ کے لئے منتخب ہوئے نئے اراکین کو اتوار کے روز کیپیٹل ہل میں حلف دلایا گیا۔

امریکہ میں 117 ویں کانگریس کی تشکیل دی جارہی ہے، جس کے پیش نظر ایوان نمائندگان اور سینیٹ کےسیشن منعقد کئے گئے۔ کانگریس کے ایوان زیریں ہاؤس آف ری پریزینٹیٹیو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے 222 ارکان ہیں جبکہ ریپبلکن پارٹی کے 211 ارکان ہیں۔

اس دوران سینیٹ کے ریپبلکن پارٹی کے 11 اراکین صدارتی انتخابات کے الیکٹورل کالج کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ نومنتخب صدر جو بائیڈن کی انتخابات میں فتح کی تصدیق کرنے کے لئے 6 جنوری کو کانگریس کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا، جس میں یہ تمام 11 اراکین اپنے مطالبات پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے
شام: بس پر عسکریت پسندوں کا حملہ، 9 افراد ہلاک

مشترکہ اجلاس میں الیکٹورل کالج ووٹوں کی تصدیق کی جائے گی، نائب صدر مائک پینس اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس میں ہر صوبے کے الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

صدارتی انتخابات کے 14 دسمبر کو جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن کو 306 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں جبکہ ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 232 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ انتخابات میں شکست قبول کرنے سے انکار کرتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مسٹر بائیڈن 20 جنوری کو صدر کے عہدے کا حلف لیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.