ETV Bharat / international

پُر تشدد احتجاج: امریکہ کے تقریبا 40 شہروں میں کرفیو نافذ

ریاستہائے متحدہ امریکہ کے نیشنل سیکوریٹی ایڈوائزر روبرٹ اوبرائن نے ان تمام الزامات کی تردید کی، جن میں کہا گیا ہے کہ امریکی پولیس منظم طریقے سے نسل پرستی پر مبنی کارروائی کر رہی ہے۔

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 5:58 PM IST

سدف
سدف

سی این این کی رپورٹ کے مطابق مقامی وقت اتوار کو 40 امریکی شہروں میں کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے اور تقریبا 5 ہزار سیکوریٹی فورسز کے جوانوں کو 15 ریاستوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مزید 2 ہزار جوانوں کو تیار رہنے کے لیے کہا گیا ہے، تاکہ ضرورت کے وقت استعمال کیا جا سکے۔

ریاستہائے متحدہ امریکہ کے نیشنل سیکوریٹی ایڈوائزر روبرٹ اوبرائن نے ان تمام الزامات کی تردید کی، جن میں کہا گیا ہے کہ امریکی پولیس منظم طریقے سے نسل پرستی پر مبنی کارروائی کر رہی ہے۔

اوبرائن نے سی این این کو بتایا کہ کچھ برے سیب ہیں، جو ملک میں قانون نافذ کرنے والے افسران میں شامل ہیں، وہ نسل پرستی کا تاثر دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ 25 مئی کی شب 46 سالہ ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کو ریاست مینی سوٹا میں ایک پولیس اہلکار نے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا، جس کے بعد سے ہی پورے امریکہ میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا اور تا حال جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.