ETV Bharat / international

ناسا کی ایک اور کامیابی، مریخ سے ریکارڈ کی گئی آڈیو

ناسا نے یہ آڈیو گزشتہ 30 اپریل کو انجینیوٹی ہیلی کاپٹر کیچوتھی ٹیسٹ فلائٹ کے دوران ریکارڈ کی تھی۔

NASA
NASA
author img

By

Published : May 8, 2021, 1:49 PM IST

ناسا مریخ پر مسلسل کامیابی حاصل کررہا ہے۔ ناسا پہلے ہی ریڈ سیارے (MARS) سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرچکا ہے۔ اب ایجنسی کو ایک اور کامیابی ملی ہے۔ ناسا نے مریخ پر چوتھے ٹیسٹ فلائٹ پر گئے منی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سنی گئی آڈیو کو شیئر کیا ہے۔

ناسا کی ایک اور کامیابی، مریخ سے ریکارڈ کی گئی آڈیو

کیلیفورنیا واقع ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری نے جمعہ کے روز اپنی پانچویں ٹیسٹ فلائٹ سے عین قبل اس آڈیو کو جاری کیا ہے۔ ناسا نے بتایا کہ اس نے چوتھی ٹیسٹ فلائٹ کے دوران ریکارڈ شدہ آڈیو مچھر اور کیڑے کی آواز کی طرح دور سے آنے والی آواز ہے۔

سائنس دانوں نے یہ بھی کہا کہ منی ہیلی کاپٹر کے پنکھڑیوں کے شور کی وجہ سے سننا مشکل ہے۔ کیونکہ یہ 1.8 کلو وزنی اس ٹیسٹ ہیلی کاپٹر پر پرسیورینس روور پر مائکروفون سے 80 میٹر کے فاصلے پر تھا۔

سائنس دانوں نے تکنیکی مدد سے اس آڈیو کی نشاندہی کر اس کی ریکارڈنگ کی ہے۔

واضح ہو کہ ناسا نے یہ آڈیو گزشتہ 30 اپریل کو چوتھی ٹیسٹ فلائٹ کے دوران ریکارڈ کی تھی۔

ناسا کی اس کامیابی کے ساتھ ہی چوتھی ٹیسٹ فلائٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اور اب وہ اپنے اگلے مرحلے میں چٹانوں کی تلاش کرے گا، جہاں مائکرواسکوپک زندگی کی علامت ہونے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی زمین پر واپس آنے سے پہلے یہاں سے کچھ اہم نمونے بھی اکٹھے کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.