ETV Bharat / international

امریکہ: کووڈ 19 سے 2.67 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک - کورونا وائرس سے 1.35 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر

امریکہ میں کورونا وائرس سے 1.35 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔

covid 19
covid 19
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 9:08 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن سے اب تک 2.67 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

امریکہ میں یہ وبا بڑی شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک یہاں 1.35 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس آئی) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 267888 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 13525889 ہوگئی ہے۔

امریکہ کے نیویارک، نیو جرسی اور کیلی فورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ تنہا نیویارک میں کورونا انفیکشن کے سبب 34605 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

نیو جرسی میں اب تک 16993 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کیلی فورنیا میں کووڈ سے اب تک 19153 لوگوں کی موت ہوئی، ٹیکساس میں اس کے سبب 21896 لوگ اب تک اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ فلوریڈا میں اس وائرس سے 18597 لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ اس کے علاوہ میساچوسیٹس میں 10748 جبکہ پنسلوانیہ میں کورونا سے 10335 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

واضح ہو کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ اول مقام پر ہے جبکہ بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اموات کے معاملے میں امریکہ پہلے اور برازیل دوسرے مقام پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.