ETV Bharat / international

امریکہ: کورونا متاثرین کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز - urdu news

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے مقام پر ہے جبکہ اموات کے معاملے میں امریکہ پہلے برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے مقام پر ہے۔

covid
covid
author img

By

Published : Jan 2, 2021, 2:28 PM IST

جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ-19) سے بری طرح متاثر ملک امریکہ میں اس کے متاثرین کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینیئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر کے 2،01،02،567 ہوگئی ہے۔ امریکہ میں اس موذی وبا سے اب تک 3،47،542 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ جبکہ ٹیکساس (17.7 لاکھ) ، فلوریڈا (13.2 لاکھ) ، نیو یارک (979،000) اور الینوائے میں 963،000 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے مقام پر ہے جبکہ اموات کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے مقام پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.