ETV Bharat / international

برازیل: کورونا کے 24 ہزار سے زائد نئے کیسز - more than twenty four thousands new cases

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران 500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

covid 19
covid 19
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 2:03 PM IST

وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24578 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی یہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2419091 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 555 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 87004 ہوگئی ہے۔

سنیچر کے روز برازیل میں 51147 نئے کیسز سامنے آئے تھے اور مزید 1211 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ برازیل میں ایک ہفتے قبل کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 78700 تھی جو اس ہفتے کے آخر تک بڑھ کر 87004 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق برازیل میں کورونا سے اب تک 16 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.