ETV Bharat / international

کورونا وبا کے دوران دس کروڑ سے زیادہ لوگ غریب ہو گئے: اقوام متحدہ - اقوام متحدہ کی خبر

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ کووڈ۔ 19 وبائی امراض کی وجہ سے دنیا بھر میں دس کروڑ سے زائد افراد خط افلاس کے نیچے آگئے ہیں اور چار ارب سے زائد لوگوں کو کوئی سماجی امداد نہیں ملی۔

Antonio Guterres
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس
author img

By

Published : Oct 13, 2021, 8:30 PM IST

پیر کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے کووڈ۔ 19 کے بحران کے لیے وقف، فنڈ ایونٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ، “وبائی بیماری نے دس کروڑ سے زیادہ لوگوں کو غربت میں رہنے پر مجبور کیا ہے۔ چار ارب سے زیادہ لوگوں کو بہت کم یا کوئی سماجی سپورٹ بھی نہیں ہے، نہ ہی صحت کی دیکھ بھال کے منصوبے ہیں اور نہ ہی کوئی آمدنی کا تحفظ ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے خبردار کیا کہ ویکسین کی غیر مساوی تقسیم دنیا بھر میں نئی ​​بیماریوں سے لاکھوں اموات کا سبب بنے گی اور معاشی سست روی کی مدت کو طویل کرے گی جو غریب ممالک کو سب سے زیادہ متاثر کرے گی۔

انہوں نے کہا "ہمیں جس چیز کی ضرورت ہے وہ اس وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے ایک جرات مندانہ اجتماعی کوشش ہے جو ایک پائیدار اور جامع عالمی بحالی کے قابل ہوگی۔"

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.