برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 561 اموات ہوئیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 94 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ برازیل میں کورونا کے 16،641 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2،750،318 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل میں کورونا وائرس کے 45392 نئے کیسز
برازیل لاطینی امریکی ممالک میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ اس ملک میں امریکہ کے بعد کورونا کے سب سے زیادہ متاثرین ہیں۔ ساؤ پولو برازیل کا سب سے زیادہ متاثر شہر ہے جس میں 560،000 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 23،365 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔