ETV Bharat / international

چھ ہزار سے زائد افراد نے جارج فلائیڈ کو وداع کیا

جارج فلائڈ کی پیدائش نارتھ کیرولینا میں ہوئی تھی اور انہوں نے ہیوسٹن میں اپنی زندگی کا لمبا وقت گزاراتھا۔ ہیوسٹن سے پہلے نارتھ کیرولینا میں بھی جارج فلائڈ کے اعزاز میں پروگرام منعقد کیا گیا۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 9:14 PM IST

امریکہ کے ہیوسٹن میں نسل پرستی اور پولیس بربریت کے خلاف ملک گیر سطح پر جاری مظاہروں کے درمیان جارج فلائڈ کی آخری رسومات ادا کی گئیں اور اس دوران 6,000 سے زیادہ لوگ انہیں آخری وداعی اور خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے جمع ہوئے۔

امریکی سیاہ فام شخص جارج فلائڈ کی امریکہ کے مینیسوٹا میں پولیس حراست میں موت ہوگئی تھی جس کے بعد پورے ملک میں نسل پرستی اور پولیس بربریت کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔

اس سے پہلے پیر کو ٹیکساس ریاست کے ہیوسٹن شہر میں ’دی فاؤنٹین آف پریج چرچ‘میں جارج فلائڈ کے اعزاز میں پروگرام کا انعقاد ہوا اور اس دوران ان کے تابوت کو لوگوں کے دیدار کےلئے رکھا گیا۔

پروگرام کے منتظم نے بتایا کہ پروگرام میں 6,362 لوگ آئے تھے۔یہ بہت ہی پرامن اور معیاری طریقے سے مکمل ہوا۔

جارج فلائڈ کی آخری رسومات کے دوران لوگ کورونا وائرس انفیکشن کو توجہ میں رکھتے ہوئے سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرتے ہوئے چھوٹے چھوٹے گروپوں میں آرہے تھے۔ داخل ہونے والے دروازے پر لوگوں کی صحت کی جانچ کی جا رہی تھی۔

جارج فلائڈ کی پیدائش نارتھ کیرولینا میں ہوئی تھی اور انہوں نے ہیوسٹن میں اپنی زندگی کا لمبا وقت گزاراتھا۔ ہیوسٹن سے پہلے نارتھ کیرولینا میں بھی جارج فلائڈ کے اعزاز میں پروگرام منعقد کیا گیا۔

منتظمین نے تصدیق کی کہ پیشہ ور مکے باز فلائڈ میوے در نےجارج فلائڈ کی آخری رسومات کا پورا خرچ اٹھایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.