ETV Bharat / international

ایک دن میں چار لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر - دوسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں پر سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہیں

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں کورونا وائرس کی زد میں آنے سے چار لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جس سے اس وبا کے شکار لوگوں کی تعداد بڑھ کر 9.91 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

more than 400,000 people worldwide are infected with corona in a single day
دنیا کے بہت سے ممالک میں کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کی مہم شروع ہوچکی ہے
author img

By

Published : Jan 25, 2021, 9:18 PM IST

دنیا بھر میں جان لیوا اور مہلک ترین موذی وبا کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ کے پھیلاؤ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور یہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں اس کی زد میں آنے سے چار لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جس سے اس وبا کے شکار لوگوں کی تعداد بڑھ کر 9.91 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ وہیں اس جان لیوا وبا سے اب تک 21.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دریں اثنا، دنیا کے بہت سے ممالک میں کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کی مہم شروع ہوچکی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، دنیا کے 192 ممالک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 11 ہزار 168 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 9 کروڑ 87 لاکھ چار ہزار اور 846 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 28 ہزار ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بحرین: آسٹرا زینیکا آکسفورڈ کورونا ویکسین کی منظوری

جان لیوا وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد 2.51 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے، جبکہ اس ملک میں اب تک 4.19 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

دوسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں پر سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ اس کے بعد برازیل، روس اور برطانیہ کا نمبر آتا ہے جہاں پر کورونا متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.