ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا سے 39.37 لاکھ سے زائد افراد ہلاک - etv bharat urdu

کورونا انفیکشن کے معاملے میں بھارت دنیا میں دوسرے اور مرنے والے افراد کے لحاظ سے تیسرے مقام پر ہے۔

more than 39.37 covid positive people died worldwide

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 8:40 PM IST

پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے اب تک 39.37لاکھ سے افراد کی موت ہوگئی ہے اور18.18کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 18 لاکھ 17 ہزار 890ہوگئی ہے جبکہ 39 لاکھ37 ہزار 978 افراد اس سے وبا کی وجہ سے جان گنوا چکے ہیں۔

دنیا میں بڑی طاقت سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار تھوڑی سست ہوگئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3.36 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور604467 سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں بھارت دنیا میں دوسرے اور مرنے والے افراد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے45,951 نئے معاملے سامنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ تین لاکھ 62 ہزار 848 ہوگئی ہے۔ اس دوران60 ہزار 729 مریضوں کی صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد دو کروڑ94 لاکھ27 ہزار330 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات15,595 کم ہوکر 5 لاکھ37 ہزار064 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت میں 817 مریضوں کی موت کے بعداموات کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 98 ہزار 454 ہوگئی ہے۔

ملک میں فعال معالات کی شرح کم ہوکر 1.77 فیصد، ریکوری کی شرح96.92 فیصد اور اموات کی شرح 1.31 ہوگئی ہے۔

متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسری پوزیشن پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے معاملات بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس سے 1.85 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 5.15 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

فرانس انفیکشن کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک 58.35 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.11 لاکھ سے زیادہ مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 54.20 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور49,687 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ روس میں متاثرہ کورونا کی تعداد 54.28 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.312 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے، یہاں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 47.91 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 1.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اس درمیان انفیکشن کے معاملے میں ارجنٹائنا اٹلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ارجنٹائنا میں متاثرہ افراد کی تعداد 44.47 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 93,668 ہوگئی ہے۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 42.59 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 127542 لاکھ سے زیادہ مریض اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس سے 42.13 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1.05 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 37.99 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 80829 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37.35 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 90884 افرادکی موت ہوچکی ہے۔

دوسری طرف انفیکشن کے معاملے میں ایران نے پولینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 31.92 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اموت کی تعداد 84,127 ہوگئی ہے۔ پولینڈ میں کورونا سے 28.79 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 75,005 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

میکسیکو میں 25.13 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اموات کے لحاظ سے یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 2.32 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرائن میں متاثرہ افراد کی تعداد 22.99 لاکھ سے زیادہ ہے اور 54522 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات 21.35 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ 57571 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔انڈونیشیا میں کورونا انفیکشن کے معاملے 21.56لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں جبکہ 58,024افراد کی موت ہوچکی ہے۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 20.48 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ 1.91 لاکھ سے زیادہ افراد کی جان جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار، روس اور چین سے کورونا ویکسین خریدے گا

جنوبی افریقہ میں 19.54 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور60,264 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہالینڈ میں کورونا سے اب تک 17.12 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 18028 افرادکی موت ہوچکی ہے۔ چیک جمہوریہ میں کورونا سے اب تک 16.67 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 30298 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وبا کی ابتدا والے ملک چین میں 103755 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4847 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 9.57 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 22281 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دوسرے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کی وبا پھیل رہی ہے جہاں 9.04 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 14,388 مریض فوت ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے صورتحال خراب ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.