دنیا بھر میں کورونا وائرس (coronavirus) (کووڈ-19) کا قہر جاری ہے اور اب تک اس جان لیوا اورمہلک ترین وبا سے 17.05 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 35.46 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی (Johns Hopkins University) کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑپانچ لاکھ 85 ہزار 283 ہوگئی ہے جبکہ 35 لاکھ 46 ہزار 915 افراد اس جان لیوا کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں۔
دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں موذی کورونا وائرس کی رفتار کچھ کم ہوگئی ہے۔ تاہم یہاں کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 64 ہزار 380 ہوگئی ہے جبکہ جان لیوا وائرس کی زد میں آنے سے 5.94 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز معاملہ میں بھارت دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 127510 نئے کیسز کے اضافے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 81 لاکھ 75 ہزار 44 ہوگئی ہے۔
اسی مدت کے دوران ملک میں دو لاکھ 55 ہزار 287 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو کروڑ 59 لاکھ 47 ہزار 629 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسز 130572 سے گھٹ کر 18 لاکھ 95 ہزار 520 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 2795 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے ہلاک شدگان کی کل تعداد تین لاکھ 31 ہزار 895 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 6.73 فیصد رہ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.18 ہے۔
جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں برازیل اب دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تک اس سے 1.65 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4.62 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔
یوروپی ملک فرانس کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک 57.28 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 1.09 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔
ترکی نے کورونا وائرس کے کیسز کے معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اوراس ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 52.49 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اوراب تک 47،527 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50.13 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 1.19 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 45.03 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مرنے والوں کے معاملے میں برطانیہ دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 42.17 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 1.26 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ارجنٹائنا نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ارجنٹائنا میں کورونا متاثرین کی تعداد 37.81 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 78093 ہوچکی ہے۔ جرمنی میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 36.89 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 88،492 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 36.78 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 79،953 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا وائرس سے 34.06 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور اب تک 88،774 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دریں اثنا ایران نے پولینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں آگے نکل گیا ہے جہاں متاثرین کی تعداد 29.13 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 80،156 ہوگئی ہے۔ پولینڈ میں کورونا سے 28.72 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور اس وبا کی وجہ سے 73،745 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
میکسیکو میں 24.13 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور اموات کے لحاظ سے یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے ، جہاں اس وائرس کی وجہ سے 2.23 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں کورونا متاثرین کی تعداد 22.60 لاکھ سے زیادہ اور 52،573 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں کورونا متاثرین کی تعداد 19.55 لاکھ کو عبور کرچکی ہے جبکہ 69،342 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
انڈونیشیا میں بھی کورونا اوائرس کے کیسز 18.21 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ 50،578 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جمہوریہ چیک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیدرلینڈ آگے نکل گیاہے۔ نیدرلینڈ میں اب تک 16.76 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثراور اس وبا کی وجہ سے 17،897 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 16.65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثراوراب تک 56،506 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 16.61 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور جان لیوا وبا کی وجہ سے 30،108 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 9.21 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 20779 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دوسرے پڑوسی ممالک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کا پھیلنا جاری ہے جہاں آٹھ لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 12619 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس کے کیسز اور ہلاکتوں کی وجہ سے حالات بد سے بد تر ہیں۔