ETV Bharat / international

دنیا میں کورونا وائرس سے 29 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک - died due to covid in the world

دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے

covid in the world
covid in the world
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 1:04 PM IST

دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہر جاری ہے اور اس کی سنگینی روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ اس جان لیوا اور موذی وبا سے 29 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور 13.3 کروڑ سے افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 13،37،96،725 ہوگئی ہے جبکہ مہلک ترین وائرس سے اب تک 29 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں ’کووڈ19‘ سے سب سے زیادہ اور سنگین طور سے متاثر امریکہ میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے اور اس ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 60 ہزار 90 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا میں ایک کروڑ سے زائد کورونا متاثرین والے ممالک میں شامل برازیل دنیا میں دوسرے مقام پر ہے۔ یہاں اب تک 1،32،79،857 افراد اس خوفناک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ تین لاکھ 45 ہزار 25 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور یہ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں کورونا وائرس کے 1،31،968 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار 542 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 61،899 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 1،19،13،292 ہوچکی ہے۔ بھارت میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 9،79،608 ہوچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران جان لیوا وبا سے اموات کی تعداد 780سے بڑھ کر ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،67،642 ہوگئی ہے ۔

فرانس کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک 50 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 98،196 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد روس میں اب تک45.63 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 100،158 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 43.84 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اوراب تک 1،27،224 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 37.17 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اب تک 112،861 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ترکی میں 36.89 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 33،201 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسپین میں اب تک اس وبا سے 33.36 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 76،179 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 29.66 لاکھ زائد ہوچکی ہے اوراب تک 78،049 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولینڈ میں 24.99 لاکھ سے زائدافراد کورونا وائرس سے متاثر اوراب تک اس وبا کی وجہ سے 56،659 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 24.92 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 65،014 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ارجنٹائنا میں کورونا سے 24.73 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 57،122 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میکسیکو میں 22.67 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2،06،146 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے 20.06 لاکھ سے زیادہ افراد متاثراور اب تک 63،884 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین میں کورونا متاثرین کی تعداد 18.55 لاکھ سے زائد اوراب تک 37،649 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 15.55 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور اب تک 53،173 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پاکستان میں اب تک 7،05،517 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 15،229 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ جبکہ بنگلہ دیش میں کورونا سے 666132 افراد متاثر جبکہ 9،521 فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں اس وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ ہی ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ درج کئے جارہے ہیں۔

خیال رہے دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 45 لاکھ 28 ہزار 841 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 15 ہزار 13 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 32 لاکھ 83 ہزار 366 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 1 ہزار 803 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 10 کروڑ 83 لاکھ 30 ہزار 462 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.