دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 272,860,151 ہو گئی ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی (Johns Hopkins University report on coronavirus) کے مطابق اس وائرس سے اب تک 5,335,758 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک 8,588,425,101 لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ اس وقت امریکہ۔ جرمنی، برطانیہ، فرانس، روس اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
امریکہ میں انفیکشن کے مجموعی کیسز 50,511,161 تک پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ اب تک وہاں 803,633 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
جرمنی میں 6,709,228 افراد اس سے متاثر ہیں۔ وہیں 107,36 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں اس سے 11,161,236 متاثر ہوئے ہیں اور 147,395 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانس میں 8564,979 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 122,156 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں متاثرہ افراد کی تعداد 9,995,308 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک 288,240 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: COVID-19 Vaccine for Children بچوں کے لیے کورونا ویکسین اگلے 6 مہینے میں ہوگی لانچ: آدر پونا والا
دنیا کے کئی ممالک کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون (omicron infection rate) سے بری طرح متاثر ہیں اور وہاں یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
(یو این آئی)