امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا وائرس سے نو کروڑ 81 لاکھ 77 ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 21 لاکھ 07 ہزار سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا سے سب سے زائد متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 2.48 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ 4.14 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 39 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد1,53,184 ہو گئی ہے۔
برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 87.53 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 2.15 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:
کورونا سے مزید اموات ممکن :بورس جانسن
روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 36.37 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 67،376 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں 35.94 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 96،1665 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
یواین آئی