ETV Bharat / international

امریکہ: کووڈ 19 سے 2.66 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

author img

By

Published : Nov 30, 2020, 12:40 PM IST

covid 19 in US
covid 19 in US

جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ 19‘ سے سنگین طور سے دوچار امریکہ میں اس وبا سے اب تک 2.66 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں اس وبا نے شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 1.33 کروڑ سے زائد افراد اس وبا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2،66،831 اور متاثرین کی تعداد 1،33،73،673 ہوچکی ہے۔

نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 34،561 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں نیو جرسی میں اب تک 16،978، کیلیفورنیا میں 19،151، ٹیکساس میں 21،836 ،فلوریڈا میں 18،500، میساچوسیٹس میں 10،722 اور پنسلوینیا میں کورونا وائرس سے 10،297 ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح ہو کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ اول مقام پر ہے جبکہ بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے مقام پر ہے وہیں اموات کے معاملے میں امریکہ پہلے اور برازیل دوسرے مقام پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.