پوری دنیا میں کورونا وائرس انفیکشن سے متاثروں کی تعداد 16.42 کروڑسے زیادہ ہوچکی ہے اور اب تک اس وبا کی وجہ سے 34.04 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 16.42 کروڑ 51 ہزار 023 ہوگئی ہے جبکہ 34 لاکھ چار ہزار 990 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
فرانس انفیکشن کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک 59.59 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.08 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی کورونا سے متاثرہ معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51.39 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 45،186 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
روس میں کورونا انفیکشن سے متاثروں کی تعداد 49 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اس انفیکشن کی وجہ سے 1.14 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے متاثروں کی مجموعی تعداد 44.66 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 41.67 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 1.24 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 36.19 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 79،502 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں جرمنی دسویں نمبر پر ہے اور اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 36.15 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے اور 86،672 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ارجنٹائن میں کورونا انفیکشن سے متاثروں کی تعداد 33.71 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اس انفیکشن سے 71،771 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا وائرس سے 31.44 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 82،291 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پولینڈ میں 28.56 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 71،920 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں ایران نے میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، کورونا وائرس سے 27.79 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 77،532 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو میں 23.85 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اموات کے معاملے میں یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 2.20 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 22.21 لاکھ سے زیادہ ہے اور 50،652 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 18.97 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ 66،770 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملے 17.48 لاکھ سے زیادہ ہوچکے ہیں جبکہ 48،377 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ نیدرلینڈ میں اب تک 16.33 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 17،742 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 16.17 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 55،340 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 8.86 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 19،856 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جہاں 7.82 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 12،211 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس سے حالات زیادہ خراب ہے۔
(یو این آئی)