ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا سے 15.89 کروڑ سے زائد افراد متاثر - ای ٹی وی بھارت اردو

کورونا انفیکشن کے معاملے میں بھارت دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔

covid positive worldwide
covid positive worldwide
author img

By

Published : May 11, 2021, 3:53 PM IST

پوری دنیا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے درمیان اس انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 15.89 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور تقریبا 33.04 لاکھ افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 15.98 کروڑ 57 ہزار 220 ہوگئی ہے جبکہ 33 لاکھ 03 ہزار 877 سے زیادہ افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی طاقت کے طور پر سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس تھوڑا سا کم ہوا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 3.27 کروڑ 44 ہزار 100 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 5.82 لاکھ سے زیادہ مریض اب تک فوت ہوچکے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں بھارت دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3،29،942 نئے معاملے کے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار 517 ہوگئی ہے۔ اس وقت 3،56،082 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،90،27،304 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 37،15،221 ہے۔ اس عرصے کے دوران 3،876 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس کے بعد اس وبا سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2،49،992 ہوگئی۔

متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں ایک مرتبہ پھر کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس سے تقریبا 1.52 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4.23 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

فرانس انفیکشن کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک 58.41 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ تقریبا 1.07 لاکھ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی نے کورونا سے متاثرہ معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50.45 لاکھ ہوگئی ہے اور 43،029 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا 48.33 لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور اس انفیکشن کی وجہ سے تقریبا 1.12 لاکھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 44.53 لاکھ ہوگئی ہے اورتقریبا 1.28 لاکھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 41.16 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.23 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 35.81 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 78،895 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں جرمنی دسویں نمبر پر ہے اور اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35.38 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 85،118 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ارجنٹائن میں کورونا انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 31.65 لاکھ ہوگئی ہے اور اس انفیکشن سے 67،821 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کولمبیا میں تقریبا 30.15 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 78،382 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا سے 28.35 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 70034 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں ایران نے میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، تقریبا 26.73 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور 75،261 افراد ہلاک ہوگئے۔ میکسیکو میں تقریبا 23.66 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اموات کے لحاظ سے یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک اس انفیکشن کی وجہ سے 2.19 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا 21.80 لاکھ ہے اور 48،538 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 18.50 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ 64،103 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملے 17.18 لاکھ سے زیادہ ہوچکے ہیں جبکہ 47،218 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 15.97 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 54،825 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب تک نیدرلینڈ میں تقریبا 15.92 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 17،602 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 8.66 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 19،106 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایک اور ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وبا پھیل رہا ہے جہاں 7.75 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں اور11,992 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے حالات زیادہ خراب ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.