دنیا بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے تیزی سے پھیلاؤ کے درمیان متاثرہ افراد کی تعداد 15.60 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 32.56 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15.60 کروڑ 88 ہزار 575 ہوگئی ہے جبکہ 32 لاکھ 56 ہزار 675 افراد کی موت ہوئی ہے۔
عالمی طاقت سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی میں اضافہ ہورہا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.26 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے 5.80 لاکھ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں بھارت دنیا میں دوسرے اور اموات کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 414188 نئے معاملات کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2.14 کروڑ ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران 3.31 لاکھ مریض صحت مند ہوئے ہیں جن کے ساتھ اس سے نجات پانے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 1.76 کروڑ ہوگئی ہے۔ وہیں اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 2.24 لاکھ ہوگئی ہے۔
متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز ایک بار پھر سے بڑھ رہے ہیں اور اب تک 1.50 کروڑ سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4.16 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
فرانس انفیکشن کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک 57.89 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.06 لاکھ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی نے کورونا سے متاثرہ معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 49.77 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 41187 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 47.99 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.10 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں متاثرہ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 44.44 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 1.27 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اموات کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 40.82 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.22 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 35.59 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 78726 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں جرمنی دسویں نمبر پر ہے اوریہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35.02 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 84428 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجنٹینا میں کورونا متاثرین کی تعداد 30.95 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 66263 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 29.51 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 76414 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا سے 28.18 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 68993 افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں ایران نے میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں کورونا وائرس سے 26.10 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 73906 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
میکسیکو میں 23.58 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اموات کے معاملے میں یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک وائرس کی وجہ سے 2.18 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 21.60 لاکھ سے زیادہ ہے اور 47710 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 18.24 لاکھ کو عبور کرچکی ہے جبکہ 62976 افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔
انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات 16.97 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ یہاں 46496 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 15.90 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 54620 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ نیدرلینڈ میں اب تک 15.65 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے اور اس وبا کی وجہ سے 17525 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک ساڑھے آٹھ لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 18677 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دیگر ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وبا کا پھیلاؤجاری ہے جہاں 7.69 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 11796 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ چین جہاں سے کورونا وائرس کا انفیکشن شروع ہوا، وہاں 102586 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 4846 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال خراب ہے۔