مسٹر مودی نے مسٹر ٹرمپ، ان کے اہل خانہ اور امریکہ کے لوگوں کو نئے سال میں اچھی صحت، خوشحالی اور کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اعتماد، باہمی احترام اور باہمی افہام و تفہیم کی بنیاد پر دونوں ممالک کے تعلقات کافی مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برس میں اسٹریٹجک تعلقات میں آئی مضبوطی کا بالخصوص ذکر کیا۔ مسٹر مودی نے باہمی اہمیت کے حامل سبھی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مسٹر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی۔
صدر ٹرمپ نے بھی بھارت کے لوگوں کو نئے سال میں ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں مزید مضبوط بنانے کے لئے کام کرنے کو تیار ہیں۔ امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پیدا شدہ کشیدہ حالات میں دو بڑے ممالک کے لیڈروں کی اس بات چیت کو کافی اہم مانا جا رہا ہے ۔