ETV Bharat / international

ماڈرنا کورونا ویکسین کی قیمت 25سے 37ڈالر - ویکسین

امریکی فارما کمپنی ماڈرنا کے ذریعہ تیار کیے گئے ویکسین کی قیمت سے متعلق کمپنی کے سی ای او اسٹیفن بینسل نے کہا کہ تیار کئے جارہے ویکسین کی قیمت 25سے 37ڈالر کے درمیان ہوگی اور کورونا مریضوں کیلئے یہ ویکسین کی مناسب قیمت ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 22, 2020, 8:32 PM IST

امریکہ کی فارما کمپنی ماڈرنا کے کورونا وائرس کی وباکو روکنے کے لئے تیار کئے جارہے ویکسین کی قیمت 25سے 37ڈالر کے درمیان ہوگی۔

کمپنی کے چیف ایکزیکیو افسر (سی ای او) اسٹیفن بینسل نے اتوار کو جرمن ویلٹ ایم سونمگ اخبار کو بتایا کہ وہ یوروپی یونین کے ویکسین کی سپلائی کے معاہدہ کے قریب ہے۔

مسٹر بینسل کے مطابق وبا کی سنگینی کے پیش نظر کووڈ۔19مریضوں کیلئے یہ ویکسین کی مناسب قیمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سپلائی کی مقدار کے مطابق فی خوراک کی قیمت الگ الگ ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ کمپنی کو اس برس کے آخر تک ٹیکہ کی دو کروڑ خوراک تیار ہونے کی امید ہے اور یورپی یونین کو اس برس تک یہ کم مقدار میں دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں کے اندر یوروپی یونین کے ساتھ اس پرمعاہدہ ہونے کی امید ہے۔

خیال رہے کہ پیر کو کمپنی نے کووڈ کے تیسرے مرحلہ کے ٹیکہ کو 94.5فیصداثردار قرار دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.