ETV Bharat / international

مینی سوٹا پولیس شعبے کے خلاف شہری حقوق کا مقدمہ درج

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 10:06 PM IST

پولیس اہلکار نے فلائیڈ کے گلے پر 8 منٹ 46 سیکنڈ تک اپنا گھٹنا رکھا تھا۔ اس دوران فلائیڈ کے منہ سے 'میں سانس نہیں لے سکتا' کے الفاظ بھی سنے گئے تھے۔ آخر کار جارج فلائیڈ کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی تھی۔

sdf
sdf

گذشتہ دنوں امریکی ریاست مینی سوٹا میں سیاہ فام شخص کے قتل کے معاملے میں 'مینی سوٹا ڈیپارٹمنٹ آف ہیومین رائٹز' نامی تنظیم نے مینی سوٹا پولیس شعبے کے خلاف شہری حقوق کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

مینی سوٹا کے گورنر ٹِم والز نے اعلان کیا کہ ' ہماری مینی سوٹا ڈیپارٹمنٹ آف ہیومین رائٹز نے آج 'ایم پی ڈی' کے خلاف شہری حقوق کا مقدمہ درج کرایا ہے'۔

والٹز نے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ 'مینی سوٹا ڈیپارٹمنٹ آف رائٹز گذشتہ 10 برسوں میں پولیس محکمے کی پالیسیوں اور طریقہ کار کی تحقیقات کرے گا، تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ وہ منظم طور پر امتیازی سلوک میں ملوث ہیں یا نہیں'۔

خیال رہے کہ امریکی ریاست مینی سوٹا کے مینی پولیس شہر میں 25 مئی کو ایک امریکی پولیس اہلکار نے 46 سالہ سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا۔

پولیس اہلکار نے فلائیڈ کے گلے پر 8 منٹ 46 سکنڈ تک اپنا گھٹنا رکھا تھا۔ اس دوران فلائیڈ کے منہ سے 'میں سانس نہیں لے سکتا' کے الفاظ بھی سنے گئے تھے۔ آخر کار جارج فلائیڈ کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی تھی۔

اس حادثے کے بعد سے ہی امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ حالانہ کہ ملزم پولیس اہلکار ڈیریک چاوون کو ملازمت سے برطرف کر کے ان پر قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.