ہفتہ کے روز پومپیو نے کہا کہ 'چینی کمیونسٹ پارٹی نے برطانیہ کے ساتھ معاہدے میں جو وعدے کیے تھے اسے اس نے اسی وقت توڑ دیئے جب اس نے ہانگ کانگ کے عوام کو آزادی سے محروم کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ ٹھیک اسی طرح کے چند دنوں میں واپس لیے گئے وعدوں کی طرح ہیں جیسے جرمنی نے بقیہ یوروپ کے ساتھ کیا تھا'۔
ٹرمپ انتظامیہ نے چین پرغیر منصفانہ تجارتی طریقوں ، انسانی حقوق کی پامالیوں اور ہانگ کانگ کی خصوصی حیثیت پر تجاوزات کا الزام عائد کیا۔
اس کے سبب امریکہ اور چین کے تعلقات میں کیشدگی پیدا ہوئی ہے۔ چین نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور امریکہ پر بین الاقوامی قانون کی متعدد دفعات کی خلاف ورزی کا بھی الزام عائد کیا ہے۔