ETV Bharat / international

ستیہ نڈیلا مائیکروسافٹ کے نئے چیرمین مقرر

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 6:51 PM IST

نڈیلا نے 2014 میں مائیکرو سافٹ کے سی ای او کا عہدہ سنبھالا تھا۔

Microsoft CEO Satya Nadella
Microsoft CEO Satya Nadella

امریکہ کی ملٹی نیشنل ٹکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کارپوریشن نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ستیہ نڈیلا کو اپنا نیا چیئرمین مقرر کیا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کے انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر نڈیلا کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کیا ہے۔ اس کے علاوہ جان ڈبلیو تھامسن کو چیف انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔

کمپنی نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’نڈیلا کو متفقہ طور پر مائیکرو سافٹ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔ وہ صحیح اسٹریٹجک مواقع بڑھانے اور بڑے خطرات کی نشاندہی کرنے کے لئے اپنی سوجھ بوجھ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنی کے ایجنڈے کی رہنمائی کریں گے‘‘۔ نڈیلا اس اضافی کردار میں بورڈ کا ایجنڈا طے کرنے میں قیادت کریں گے۔ نڈیلا نے 2014 میں مائیکرو سافٹ کے سی ای او کا عہدہ سنبھالا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.