میکسکو نے امریکہ کو دونوں ممالک کے درمیان سرحدی راہداری پر نافذ پابندیوں کو مزید ایک ماہ تک بڑھانے کی تجویز دی ہے۔
میکسکو کے وزیرخارجہ نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا دونوں ممالک میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاو کا جائزہ لینے کے بعد میکسکو نے امریکہ سے کہا ہے کہ سرحد پر غیرضروری آمدورفت پر لگی پابندی کو مزیدایک ماہ تک بڑھادیا جائے۔
وزیر نے ایک دیگرٹویٹ میں کہا گزشتہ 21 مارچ کو نافذ کی گئی پابندی کی شرائط کی بنیاد پر ہی اسے آگے بڑھایا جائے گا۔ دونوں ممالک سرحدی علاقے کے ساتھ صحت سے متعلق کیے جارہے اقدامات کو بھی ہم آہنگ کریں گے جو 21 دسمبرتک نافذ رہے گا۔
پہلے کی شرائط کے مطابق کھانا، ایندھن، ادویات اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دواوں، تعلیمی یا سرکاری مقاصد اور ہنگامی آمدورفت پر پابندی نہیں ہوگی۔ عالمی وبا کورونا وائرس نے دونوں ممالک کوبہت بری طرح متاثر کیا ہے۔
جان ہاپکنس یونیورسٹی ڈیٹا بیس کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے کل معاملے ایک کروڑ 15 لاکھ سے زیادہ اور میکسکو میں 10 لاکھ کے پارہوگئے ہیں۔