ETV Bharat / international

میلینیا دہلی کے سرکاری اسکولوں کے بچوں سے ملیں گے

امریکہ کی خاتون اول اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیوی ملینیا بھارت کے دورے کے دوران دہلی کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ سے ملاقات کریں گی۔اس دوران دہلی کے وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی(عآپ)کے قومی کنوینر اروند کیجریوال بھی ان کے ساتھ رہیں گے۔

میلینیا دہلی کے سرکاری اسکولوں کے بچوں سے ملیں گے
میلینیا دہلی کے سرکاری اسکولوں کے بچوں سے ملیں گے
author img

By

Published : Feb 20, 2020, 2:55 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:06 PM IST

ٹرمپ 24فروری کو دو روزہ دورے پر بھارت آرہے ہیں اور اس دوران ان کے ساتھ ان کی اہلیہ ملینیا بھی ہوں گی۔ ملینیا 25فروری کو دہلی کے سرکاری اسکول میں مشہور ’ہیپی نیس کلاس‘دیکھنے جائیں گی۔

میڈیارپورٹوں کے مطابق امریکہ کی خاتون اول 25فروری کو ہیپی نیس کلاس کے ذریعہ بچوں سے روبرو ہوں گی۔

وہ جنوبی دہلی میں واقع سرکاری اسکول میں بچوں کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے کا وقت گزاریں گی۔اس دوران کیجریوال اور نائب وزیراعلی منیش سیسودیا بھی ان کے ساتھ رہیں گے۔

یہ پہلی بار ہے جب بھارت کے دورے پر آنے والی امریکہ کی کوئی خاتون اول دہلی میں اسکولی طلبہ سے ملیں گی۔

واضح رہے کہ سال 2010 میں جب اس وقت کے صدر براک اوباما بھارت کے دورے پر آئے تھے تو ان کی اہلیہ مشیل اوباما نے ممبئی میں بچوں سے ملاقات کی تھی۔ مشیل نے بچوں کے ساتھ ملاقات میں ان کے ساتھ ڈانس بھی کیا تھا اور امریکہ کی خاتون اول کی بچوں کے ساتھ ڈانس کی وائرل ہوئی تصویریں خوب پسند کی گئی تھیں۔

آپ حکومت کی جانب سے تیار کئے’ماڈل اسکول‘ میں ملینیا کو لے جانے کا پروگرام طے ہوا ہے اور جس کی تیاریاں زور شور سے چل رہی ہیں۔کیجریوال حکومت نے سال 2018میں ہیپی نیس کلاس کی شروعات کی تھی جس کے ذریعہ طلبہ کا ذہنی تناؤ دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔حکومت کے اس ماڈل کی کافی ستائش ہوئی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.