وزارت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ملک میں گذشتہ 28 دسمبر 2018 سے لے کر 12 مارچ 2019 تک تقریبأ 19 ہزار بچوں سمیت کل 32،939 افراد خسرہ سے متاثر ہوئے ہیں۔
گزشتہ سال خسرہ کے 35،120 معاملے درج کئے گئے تھے جبکہ سال 2017 میں کل 4782 معاملے درج ہوئے تھے۔
اقوام متحدہ کے بین الاقوامی اطفال ہنگامی فنڈ (یونیسیف) کے مطابق یہ دنیا میں خسرہ کے معاملات میں تقریبا سب سے بڑا اضافہ ہے۔
اس بیماری کے پھیلنے کے بعد سے اب تک ملک میں تقریبا 35 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ یوکرین کے صحت حکام نے ٹیکہ کاری کے بدترین سطح پرجانے سے بیماری پھیلنے کا سبب بتایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ خسرہ کی انفیکشن آسانی سے ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہو جاتی ہے ۔