برقی بریک ڈاون کی وجہ سے روشنی کےلیے مشہور ٹائمز اسکوائر اندھیری میں ڈوب گیا۔ یہاں موجود سب وے، تھیٹرز اور سائن بورڈز پر اندھیرا چھاگیا۔
ہفتے کی شام نیویارک کا علاقہ مین ہٹن اندھیرے میں ڈوب گیا۔ بریک ڈاؤن کی وجہ سے 42 ہزارصارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔ نیویارک کے سب وے اسٹیشنز کی بجلی بھی غائب ہوگئی۔
اس دوران ٹائمز اسکوائر پر بل بورڈز بھی بند ہوگئے۔ شہر کے میئر بل ڈی بلاسیو نے بتایا کہ بجلی کی بندش کا وجہ ایک مین ہول میں آگ لگنا ہے تاہم اس واقعہ کی تحقیقات ہورہی ہیں۔
فائرفائٹرز کا کہنا ہے کہ انھیں متعدد کالز موصول ہوئیں جس میں شہریوں نے لفٹس اور بلند عمارتوں میں پھنسے ہونے پر مدد طلب کی۔