ETV Bharat / international

ٹائمس اسکوائر میں دھماکے کامنصوبہ بنانے والا شخص گرفتار

امریکی پولیس نے نیویارک کے ٹائمس اسکوائر میں گرینیڈ دھماکہ کرنے کا مبینہ طور پر منصوبہ بنانے والے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 7, 2019, 9:58 PM IST

علامتی تصویر

اے بی سی نیوز نے لاء انفورسمنٹ کے ذرائع کے حوالے سے جمعہ کو بتایا کہ وفاقی اور مقامی پولیس نے حملہ کرنے کی وجہ سے پہلے شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور اب کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز مشتبہ شخص کو ڈاؤن ٹاؤن بروکلِن میں وفاقی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مشتبہ شخص نے ٹائمس اسکوائر کا ویڈیولینے کے بعد بغیر سیریل نمبرات کے گرینیڈ اور بندوق سمیت ہتھیار خریدنے کی مبینہ طور پر کوشش کی تھی۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق جب اس شخص نے دھماکہ خیز مواد خریدنے کی کوشش کی تو پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے لیے انڈر کور آپریشن کا انتظام کیا۔ اس شخص کو فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) اور نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ جوائنٹ ٹاسک فورس کی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مشتبہ شخص کا نام اور ممکنہ مقصد ابھی تک عام نہیں کیا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.