امریکہ کے کارگو ایئرلائن اور مسافر بردار ہوائی جہاز کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران ( سی ای اوز) نے خبردار کیا ہے کہ نئی وائرلیس 5 جی سروس ہوا بازی کمپنوں کے لیے 'تباہی' کا باعث بن سکتی ہے۔ رن وے کے قریب وائرلیس 5 جی سروس پروازوں میں خلل ڈال سکتی ہے۔Major US Airline warning Regarding 5G Services
امریکی ایئرلائنز کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی سروس بڑی تعداد میں وائیڈ باڈی طیاروں کو بیکار کر سکتی ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کا کہنا ہے کہ یہ ہوائی جہاز کے حساس آلات جیسے کہ الٹی میٹر اور لو ویزیبلیٹی آپریشنز کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔ ایسی حالت میں فلائٹ کو چلانا خطرناک ہوسکتا ہے۔ New 5G Service could Cause Disruptions
ایف اے اے کی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر اس سے لوگوں کو خطرہ پہنچنے کا امکان ہے تو وہ اس سرگرمی کو روکنے کے پابند ہیں۔ اگر اس وجہ سے پروازوں کے بحران میں مزید اضافہ ہوا تو ہزاروں امریکی بیرون ملک میں پھنس جائیں گے۔
مسئلہ کیا ہے؟
امریکی کمپنی AT&T اور Verizon نے گزشتہ سال نیلامی میں 80 عرب ڈالر کی بولی لگا کر سی بینڈ اسپیکٹرم جیتی تھی۔ اب 5 جی نیٹ ورک کے لیے اسے ٹاورز لگانے ہیں۔ بڑی ایئرلائن کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اگر رن وے کے اطراف میں 5 جی نیٹورک کا اثر دیکھا گیا تو تکنیکی طور پر بڑے طیارے مشکل میں پڑ جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کے رن وے کے تقریباً 2 میل (3.2 کلومیٹر) کے دائرے کو 5 جی سے آزاد رکھا جانا چاہیے
نومبر کے شروع میں ایف اے اے نے پروازوں پر 5 جی کے ممکنہ اثرات سے خبردار کیا۔ اس کے بعد جو بائیڈن انتظامیہ کی مداخلت کے بعد سی بینڈ اسپیکٹرم کے استعمال کو 5 جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے اور اس کے استعمال کو 19 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔ 50 ہوائی اڈوں کے لیے عارضی بفر زون بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اب معاہدے کے مطابق اے ٹی اینڈ ٹی اور ویریزون بدھ سے سروس شروع کرنے جا رہے ہیں، اس لیے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بار پھر تکنیکی مشکلات اور ممکنہ خطرات کا اعادہ کیا ہے۔
- مزید پڑھیں: ووڈا فون آئیڈیا کا 5 جی ٹرائلز کا فیصلہ
امریکن ایئر لائنز، ڈیلٹا ایئر لائنز، یونائیٹڈ ایئر لائنز کے سی ای اوز کا کہنا ہے کہ خطرے کی وجہ سے 1100 سے زائد پروازیں منسوخ ہو سکتی ہیں جس سے ایک لاکھ مسافر متاثر ہو سکتے ہیں۔ انہیں ٹکٹ منسوخ کرنے یا پروازوں کا رخ موڑنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔