بولیویا کی کارگزار صدر جینین آنیز نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ19) کی وجہ سے بولیویا میں نافذ لاک ڈاؤن میں10 مئی تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔
آنیز نے سرکاری ٹیلی ویژن پر کہا ’’ہم موجودہ صورتحال میں لاک ڈاؤن کو 10 مئی تک بڑھا رہے ہیں اور 11 مئی کے بعد ایک نیا قدم اٹھائیں گے۔‘‘
بولیویا میں کورونا وائرس کے 1053 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور 55 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جبکہ110 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کوروناوائر کے سبب اب تک دنیا بھر میں دو لاکھ اٹھائیس ہزار (2,28,000) سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔