ETV Bharat / international

امن کا نوبل انعام اب تک کتنی تنظیموں کو دیا گیا، پوری تفصیلات - نوبل امن انعام

نوبل امن انعام 1901 سے 2020 تک 107 افراد اور 28 تنظیموں کو دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی ریڈ کراس کو (1917، 1944 اور 1963 میں) تین مرتبہ امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا جبکہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کو (1954 اور 1981 میں) دیا گیا، اس کے علاوہ دیگر 25 تنظیموں کو بھی اس باوقار ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔

List of International Organisations that got Nobel Peace Prizes
امن کا نوبل انعام اب تک 28 تنظیموں کو دیا گیا
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 9:50 PM IST

2020 کا امن نوبل ایوارڈ ورلڈ فوڈ پروگرام کو دیا گیا۔ نوبل امن کمیٹی نے امن کے عالمی ایوارڈ کےلیے ورلڈ فوڈ پروگرام کا انتخاب کیا ہے۔ ڈبلیو ایف پی کو جنگ زدہ علاقوں میں بھوک مٹانے میں اہم کردار ادا کرنے پر نوبل امن انعام سے نوازا گیا۔

قبل ازیں امن کا ایوارڈ سابق امریکی صدور باراک اوباما اور جمی کارٹر کے علاوہ نیلسن منڈیلا، مارٹن لوتھر کنگ اور ملالہ یوسف زئی کو بھی دیا گیا۔

اس کے علاوہ اس باوقار ایوارڈ سے 23 تنظیموں کو بھی نوازا گیا۔ 2020 میں ورلڈ فوڈ پروگرام، 2017 میں انٹرنیشنل کیمپین ٹو ابالش نیوکلیئر ویپن، 2015 میں نیشنل ڈیلاگ کوارٹر، 2013 میں آرگنائزیشن فار دی پروہیبیشن آف کمیکل ویپن، 2012 میں یوروپین یونین، 2007 میں انٹرگورنمنٹل پینل آن کلائمنٹ چینج، 2006 میں گرامین بنک، 2005 میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی، 2001 میں یونائٹیڈ نیشن، 1999 میں میڈیسنس سین فرنٹیریرس، 1997 میں انٹرنیشنل کیمپین ٹو بین لینڈ مائنس، 1995 میں پگواش کانفرنس آن سائنس اینڈ ورلڈ افیئرس، 1988 میں یونائٹیڈ نیشنس پیس کیپنگ فورس، 1985 میں انٹرنیشنل فزیشینس فار دی پریونٹ نیوکلیئر وار، 1954 اور 1981 میں آفس آف دی یونائٹیڈ نیشنس ہائی کمشنر فار رفیوجیز، 1977 میں ایمنسٹی انٹرنیشنل، 1969 انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن، 1965 یونائٹیڈ نیشنس چلڈرنس فنڈ، 1917، 1944 اور 1963 میں انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس، 1947 میں فرینڈ سرویس کونسل، 1938 میں نانسین انٹرنیشنل آفس فار رفیوجیز، 1910 میں پرمیننٹ انٹرنیشنل پیس بیورو اور 1904 میں انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل لا کو دیا گیا۔

امن کے نوبل انعام کو دنیا کا سب سے بڑا اور معتبر ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ ان شخصیات، ادارے اور تنظیموں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے تنازعات کے خاتمے، امن کے قیام اور اقوام کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہو۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اداروں کو بھی اپنے اپنے شعبوں میں خدمات پر عالمی ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.