ETV Bharat / international

برازیل میں کورونا کی تازہ تفصیلات

author img

By

Published : Aug 30, 2020, 10:31 AM IST

برازیل میں کورونا کے 41350 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔

latest update of coronavirus in brazil
برازیل میں کورونا کی تازہ تفصیلات

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 41350 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 758 ​​مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی برازیل میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3846153 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 120262 ہوگئی ہے۔

اب تک ملک میں 30036812 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں کورونا کے 43412 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے اور 855 مریض فوت ہوگئےتھے۔

برازیل امریکہ کے بعد دوسرا ملک ہے جہاں کورونا کا سب سے زیادہ اثر ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 236711 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 33998 افراد اس وبا کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے اب تک 146457 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 4055 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 116635 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6902 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس سے برازیل میں 14817، بیلجیم میں 8959، ہالینڈ میں 5643، کینیڈا میں 5562، میکسیکو میں 4767، سویڈن میں 3646، سوئٹزرلینڈ میں 1874، آئر لینڈ میں 1518 اور پرتگال میں 1190 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے تین ہزار سے کیسز سامنے آئے ہیں اور 64 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہاں متاثرین کی مجمو عی تعداد 38799 ہو گئی ہے جبکہ 834 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.