ETV Bharat / international

برازیل میں کورونا کے 15305 نئے کیسز

author img

By

Published : May 16, 2020, 3:07 PM IST

برازیل کی وزارت صحت نے ہفتہ کو یہ اطلاع فراہم کی۔ برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 824 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 14 ہزار سے بڑھ کر 14817 پہنچ گئی ہے۔

sdf
sfd

لاطینی امریکی ملک برازیل میں بھی کورونا کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ریکارڈ 15،305 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 223 ہو گئی ہے۔

برازیل کی وزارت صحت نے ہفتہ کو یہ اطلاع فراہم کی۔ برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 824 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 14 ہزار سے بڑھ کر 14.817 پہنچ گئی ہے۔

اس کے ایک روز قبل برازیل میں کورونا کے 13 ہزار 944 نئے کیسز سامنے آئے تھے جبکہ 844 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ دریں اثنا برازیل کے صدر جائیر بولسو نارو نے پیر کو لاک ڈاؤن کے ضوابط میں نرمی کا اعلان کرتےہوئے جم خانے، بیوٹی پارلرز اور حجام کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔

مسٹر بولسونارو کورونا وائرس کو عام فلو بتا تے آئے ہیں، جس کی وجہ سے وہ شدید تنقید کا نشانہ بنے ہیں۔ وہ مارچ میں اپنے وفد کے ہمراہ امریکہ گئے تھے جس کے بعد ان کے وفد کے 20 ممبران کو کورونا سے متاثر پایا گیا تھا۔ کورونا وائرس سے شدید متاثررہے برازیل میں اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

واضح ر ہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کو ایک وبا قرار دیا تھا۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 46 لاکھ 28 ہزار 393 تک پہنچ چکی ہے۔متاثرین میں سے 3 لاکھ 8 ہزار 645 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 17 لاکھ 58 ہزار 39 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.