ETV Bharat / international

Us Vice President: کملا ہیرس کا سنگاپور دورہ آج - kamala harris meets with singapore officials

دورے کا مقصد خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے سنگاپور اور ویت نام کے ساتھ تعاون بڑھانا ہے۔

kamala harris
kamala harris
author img

By

Published : Aug 23, 2021, 2:08 PM IST

امریکی نائب صدر کملا ہیرس (Us Vice President Kamala Harris) سنگاپور کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرکے اپنے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کا آغاز کریں گی۔ ملاقات کے دوران افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء اور خطے کے اہم اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ہیرس سنگاپور کے بعد ویت نام جائیں گی۔ دورے کا مقصد خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے سنگاپور اور ویت نام کے ساتھ تعاون بڑھانا ہے۔

نائب صدر پیر کی صبح سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب اور سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

اس کے بعد وہ 'چانگی نیول بیس' جائیں گی، جہاں وہ جنگی جہاز 'یو ایس ایس ٹولسا' پر سوار امریکی ملاحوں کے ساتھ بات چیت کریں گی۔

ہیرس منگل کو ایک تقریر کریں گی جس میں امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے وژن کا خاکہ پیش کیا جائے گا اور سپلائی چین کے مسائل پر تبادلہ خیال کے کاروباری لوگوں سے ملاقات کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کملا ہیرس کا میکسیکو کے صدر سے مختلف امور پر تبادلہ خیال

یہ ہیرس کا دوسرا بیرون ملک دورہ ہے۔ جون میں وہ گوئٹے مالا اور میکسیکو کے دورے پر گئیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی امریکی نائب صدر ویت نام کا دورہ کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.