ETV Bharat / international

کملا ہیرس کو نائب صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان - صدارتی امیدوار جو بائیڈن

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے کملا ہیرس کو چنا ہے، کملا ہیرس ملک کی عمدہ پبلک سرونٹ ہیں۔

Kamla  Harriskamala harris announced as vice presidential candidate
کملا ہیرئس کو نائب صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان
author img

By

Published : Aug 12, 2020, 12:38 PM IST

امریکی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے سنیٹرکملا ہیرس کو نائب صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔

بائیڈن نے کیلیفورنیا کی سابق اٹارنی جنرل کملا ہیرس کو نائب صدر بنانے کا یہ اعلان کیا۔ان کے نام کی توثیق ڈیموکریٹ کنونشن میں کی جائے گی۔

کملا ہیرس نائب صدارتی امیدوار کے لیے نامزد پہلی ڈیموکریٹ سیاہ فام شخصیت ہیں۔وہ کیلی فورنیا سے سینیٹر ہیں اور وہ ماضی میں جوبائیڈن پر کڑی تنقید کرچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'میں نے اپنے بیٹے اور کملا ہیرس کو بڑے بنکوں سے لڑتے دیکھا ہے، میں نے انہیں لوگوں کی زندگیاں بہتر بناتے دیکھا ہے، میں نے اپنے بیٹے اور کملا کو خواتین اور بچوں کو استحصال سے بچاتے دیکھا ہے۔ مجھے پہلے بھی فخر تھا اور آج بھی کملا کو نائب صدارتی امیدوار بناتے ہوئے فخر ہے'۔

جوبائیڈن اور انکی نائب صدارتی امیدوار کملا ہیرس کل ایک تقریب سے خطاب کریں گے۔ امریکہ کے صدارتی الیکشن تین نومبر کو ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کا جوبائیڈن سے مقابلہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.