پوری دنیا کورونا ویکسین کے منتظر ہے۔ ادھر جانسن اینڈ جانسن نے کورونا ویکسین ویکسین کے ٹرائل پر فی الحال روک لگا دی ہے۔
واضح رہے کہ آزمائشی میں حصہ لینے والے ایک شخص میں غیر واضح بیماری کی نشاندہی کے بعد فی الحال روک لگا دی ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ جانسن اور جانسن رواں ماہ امریکہ میں ویکسین بنانے والوں کی شارٹ لسٹ میں شامل ہوا ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ اب تک تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر کوئی سنجیدہ ضمنی اثرات نہیں دکھائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معاشیات کا نوبل انعام، دو امریکی ماہرین کے نام
ویکسین کے آخری مرحلے کی آزمائش کا آغاز کرتے ہوئے کمپنی نے بتایا تھا کہ اس کے تحت امریکہ، جنوبی افریقہ، برازیل، کولمبیا، میکسیکو اور پیرو میں 60 ہزار افراد پر کوویڈ 19 ویکسین کا ٹرائل کیا جائے گا۔
وہیں ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ کووڈ 19 ویکسین 'کووڈ شیلڈ' کا نتیجہ تمام ویکسینوں سے بہتر ہے۔