ETV Bharat / international

وزیر خارجہ کی میکسیکو کے صدر لوپیز اوبراڈور سے ملاقات

author img

By

Published : Sep 28, 2021, 5:14 PM IST

Updated : Sep 28, 2021, 6:48 PM IST

اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان بھارت میکسیکو کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

Jaishankar Holds Talks with Mexican Prez Obrador

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو میکسیکو کے صدر لوپیز اوبراڈور سے ملاقات کرکے دونوں ممالک کے مابین فارماسیوٹیکلس، آئی سی ٹی اور توانائی شعبہ میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔

میکسیکو کے تین روزہ دورہ پر پہنچے جے شنکر نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ آج میرے استقبال کے لئے شکریہ صدر اوبراڈور۔ میں وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر خارجہ کی میکسیکو کے صدر لوپیز اوبراڈور سے ملاقات
وزیر خارجہ کی میکسیکو کے صدر لوپیز اوبراڈور سے ملاقات

انہوں نے بتایا کہ دونوں فریقین کے مابین گورننس کی ترجیحات اور مشق پر کھلی بات چیت ہوئی۔ فارماسیوٹیکلس، آئی سی ٹی اور توانائی میں عملی تعاون برھانے پر بات چیت ہوئی۔

اس سے پہلے انہوں نے میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ابراڈ کیسابون کے ساتھ بات چیت کی، جس میں سیاسی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری، خلائی اور سائنسی صلاحیت، ثقافتی تبادلے اور سفارتخانہ سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں فریقین نے گورننس کے چیلنجوں اور عالمی امور پر بھی نقطہ نظر شیئر کئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ ایس جے شنکر میکسیکو کے تین روزہ دورے پر

وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کو بین الاقوامی فورموں پر زیادہ قریبی تعاون کرنا چاہئے اور کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میکسیکو کے ہمارے شراکت داروں نے بھی تعاون کے اس جذبہ پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور میکسیکو کو ایک کثیر جہتی دنیا کے لئے پرعزم آزاد طاقتوں کے طورپر بین الاقوامی فورموں پر زیادہ قریبی سے تعاون کرنا چاہئے۔

بھارت اور میکسیکو کے مابین اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے اصلاحات کے امور پر کچھ اختلافات رہے ہیں۔ میکسیکو یونائیٹڈ فور کنسیس (یو ایف سی) گروپ کا رکن ہے، جو یو این ایس سی میں مستقل رکنیت کی توسیع کی مخالفت کرتا ہے اور غیرمستقل رکنیت میں اضافہ پر زور دیتا ہے۔ اس وقت بھارت اور میکسیکو دونوں ہی 2021-2022 کی مدت کے لئے سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن ہیں جو انہیں باہمی مفادات کے شعبوں میں مل کر کام کرنے کا اچھا موقع فراہم کرسکتا ہے۔

جے شنکر نے میکسیکو سیٹی میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ وہ میکسیکو کی آزادی کی 200ویں سالگرہ سے متعلقہ پروگراموں میں شرکت کرنے کیلئے میکسیکو گئے ہیں، جہاں دنیا کے دیگر ممالک کے رہنما بھی پہنچ رہے ہیں۔ اس سال میکسیکو 1821میں اسپین سے آزادی ملنے کی 200ویں سالگرہ منا رہا ہے۔

وزیر خارجہ کا یہ دورہ 26سے 28ستمبر تک ہے۔ وہ میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ کیساین کی دعوت پر یہاں آئے ہیں۔ وزیر خارجہ کے طورپر یہ ان کا میکسیکو کا پہلا دورہ ہے۔

جے شنکر نے میکسیکو سٹی میں یوم آزادی کی تقریب کے دوران بنگلہ دیشی وزیر خارجہ محمد شہریار عالم سمیت دیگر ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ بھارت اور میکسیکو نے اگست 2020میں دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات قائم ہونے کی 70ویں سالگرہ منائی تھی۔ میکسیکو 1950میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا لاطینی امریکہ کا پہلا ملک تھا۔

Last Updated : Sep 28, 2021, 6:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.