ETV Bharat / international

'ایران یوکرین طیارہ حادثہ کی شفاف انکوائری یقینی بنائے'

اقوام متحدہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران یوکرین کے طیارہ کو مار گرائے جانے کی شفاف اور مکمل جانچ پڑتال کو یقینی بنائے گا۔

'ایران یوکرین طیارہ حادثہ کی شفاف انکوائری یقینی بنائے'
'ایران یوکرین طیارہ حادثہ کی شفاف انکوائری یقینی بنائے'
author img

By

Published : Jan 14, 2020, 10:42 AM IST

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارك نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔

مسٹر ڈوجارك نے کہا کہ 'ہم نے اس بات کا نوٹس لیا ہے جس میں ایران کی حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ یوکرین کے طیارہ کو غلطی سے مار گرایا گیا تھا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایران یوکرین کے طیارے کو مار گرائے جانے کی شفاف اور مکمل جانچ پڑتال یقینی بنائے۔'

مزید پڑھیں: مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا کا سی اے اے پر تبصرہ

اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس طرح کی تحقیقات بین الاقوامی شہری ہوا بازی کانفرنس کے معاہدہ -13 کے مطابق کی جانی چاہئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کو ہوئے یوکرین طیارہ حادثہ میں طیارہ میں سوار تمام مسافروں اور ہوائی جہازکے عملہ سمیت کل 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مردوں میں زیادہ تر لوگ ایران اور کینیڈا کے تھے۔ یہ حادثہ اسی دن ہوا جب ایران نے عراق میں امریکی ٹھکانوں کو ہدف بنا کر 15 سے زیادہ میزائل داغے تھے۔

پاسداران انقلاب نے ایک بیان جاری کر کے یوکرین کے بوئنگ 737 مسافر طیارے کو غلطی سے مار گرانے کی پوری ذمہ داری لی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.